ٹوکیو : جاپان کے مغربی صوبے ایشی کاوا اور نوتو جزیرہ نما میں آنے والے زلزلے سے اب تک 236 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ایشی کاوا کی صوبائی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 236 ہو گئی ہے جبکہ زخمی 178 افراد کا علاج جاری ہے۔بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ زلزلے سے 43380 عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے،490 علاقوں سے 14 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ 350 مکانوں کو بجلی کی اور 43 ہزار کو پانی کی فراہمی تاحال معطل ہے۔ جاپانی اداراہ برائے موسمیات کا کہنا ہے کہ یکم تا 5 جنوری کے دوران ایشی کاوا اور نوتو جزیرہ نما کے قریب 5 اور 7 شدت کے زلزلے آ چکے ہیں۔
