ٹوکیو ۔ 8 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ایک طاقتور زلزلہ کا جھٹکا جنوبی جاپان میں محسوس کیا گیا۔ عمارتیں ہلنے لگی۔ تاہم فوری طور پر کسی کے زخمی ہونے یا کسی انسانی جان کے ضائع ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ سونامی کے خطرہ کی بھی تردید کی گئی۔ امریکی ارضیاتی سروے کے بیان کے بموجب زلزلہ کا جھٹکا شام کے وقت محسوس کیا گیا اور اس کی شدت ابتداء میں 6.3 تھی۔ اس کا مبدا 16 کیلو میٹر (10 میل) کی گہرائی میں تھا۔ جزیرہ تانکشیما کے شہر نشی نوموڈ میں یہ زلزلہ محسوس کیا گیا۔ اس کی گہرائی 35 کیلو میٹر (22 میل) تھی۔ جاپان کے محکمہ موسمیات کے بموجب قریبی علاقوں میں زلزلہ کی شدت اور فاصلہ پر علاقوں میں اوسط درجہ کا زلزلہ کا جھٹکا محسوس کیا گیا۔ جاپان زلزلوں اور سونامی کے اعتبار سے انتہائی مخدوش ہے۔