جاپان میں زلزلہ کے شدید جھٹکے 100 سے زیادہ زخمی

   

ٹوکیو : جاپان کی ریاست فوکوشیما میں شدید زلزلے میں 100 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ۔کیوڈو نیوزایجنسی نے اتوار کے روز یہ اطلاع دی۔جاپان کی محکمہ موسمیات کی ایجنسی کے مطابق ہفتہ کے روز زلزلہ کی شدت ریخترپیما پر 7.3 ریکارڈ کی گئی۔ فوکوشیما میں کم از کم 52 افراد زخمی ہوئے ، جبکہ زلزلہ کے باعث میاگی ، اباراکی ، توچیگی ، سیتاما اور چیبا میں51افراد کے زخمی ہو نے کی اطلاعات ہیں ۔وزیر اعظم یوشیہیدے سوگا نے آج صبح کہا کہ فوکوشیما ، میاگی اور دیگر حصوں سے متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔