ٹوکیو۔14 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام)جاپان کے کاگوشیما صوبے میں امامیوشیما جزیرے پر زلزلے کے تیز جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔زلزلے کی شدت ریختر پیمانے پر 6.3 درج کی گئی۔زلزلے کے جھٹکے مقامی وقت کے مطابق ہفتے کی رات 12.51 بجے محسوس کئے گئے ۔زلزلے کا مرکز سطح پر 60 کلومیٹر کی گہرائی میں 28.8 ڈگری شمالی عرض البلد اور 128.3 ڈگری مشرقی طول البلد پر تھا۔زلزلہ کاگوشیما کے چار حصوں میں محسوس کیا گیا۔