ٹوکیو : مشرقی جاپان میں اتوار کو زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی شدت ریختراسکیل پر 5 بتائی گئی ہے۔ زلزلہ کا مبدا جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کے مشرقی حصہ اباراکی میں بتایا گیا ہے۔ ٹوکیو میں زلزلہ کے جھٹکے محسوس کرکے عوام میں خوف دیکھا گیا جہاں عمارتیں ہل گئیں۔ پبلک براڈ کاسٹر این ایچ اے نے اس کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ فوری طور پر زلزلہ کے نتیجہ میں کسی جانی اور مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔