ٹوکیو : جاپان نے سمندری طوفان لوپٹ کے پیش نظر ملک کے ہیروشیما ، شیمانے اور ایہائم صوبوں سے تقریبا 3 لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر پہنچنے کا حکم دیا ہے ۔ این ایچ کے براڈکاسٹر نے پیر کو اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔ رپورٹ کے مطابق جاپانی ایئرلائن نے سمندری طوفان لوپٹ کی وجہ سے ملک کے جنوب مغربی حصے میں 63 پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔ جاپانی محکمہ موسمیات کے مطابق، جاپان کے ساحلی علاقوں سمیت ملک کے جنوبی ومغربی علاقوں مین یہ طوفان شدت اختیار کر گیا ہے ۔ دریں اثنا محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ کانتو،کنکی اور توکائی کے علاقوں میں شدید بارش کاامکان ہے ۔