ٹوکیو : جاپان کے شمالی ساحلی علاقوں میں طاقت ور زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔جن کی شدت7.2 ریکارڈ کی گئی۔ خبر رساں اداروں کے مطابق زلزلے کا مرکز ایشینوماکی نامی شہر سے 34 کلومیٹر دور زمین میں 60 کلومیٹر کی گہرائی میں ریکارڈ کیا گیا۔ بعد ازاں حکومت کی جانب سے ملک کے چند حصوں میں سونامی کا انتباہ بھی جاری کر دیا گیا۔ زلزلے کے مقامات سے چند قریبی سمندری علاقوں میں ایک میٹر بلند سونامی کی لہریں دیکھی گئیں۔
