جاپان میں سیلاب، چار زخمی

   

ٹوکیو ۔ 4 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی جاپان میں آئے زبردست سیلاب اور کیچڑ کے تودے گرنے سے چار افراد زخمی ہوگئے جبکہ درجنوں مکانات کو نقصان پہنچا۔ دریں اثناء حکام نے تقریباً 10 لاکھ افراد کو ہدایت کی ہیکہ وہ محفوظ مقامات کو منتقل ہوجائیں جن کیلئے عارضی شیلٹرس بھی موجود ہیں۔ چار افراد کے زخمی ہونے کی توثیق کی تاہم کسی کی بھی حالت تشویشناک نہیں ہے۔

چین کے صوبہ سچووان میں زلزلہ
بیجنگ، 4جولائی (سیاست ڈاٹ کام) چین کے جنوب مغربی صوبے سچووان کے گونگ کاؤنٹی کے شہر یبن میں زلزلہ کے درمیانہ جھٹکے محسوس کئے گئے ۔چین کے زلزلہ نیٹ ورک سینٹر (سي ای این سی ) کے مطابق جمعرات کی صبح مقامی وقت کے مطابق 10.17 بجے سچوان صوبہ میں گونگ کاؤنٹی کے یبن شہر میں زلزلہ کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ۔
زلزلے کی شدت ریختر پیما پر 5.6 تھی۔