جاپان میں سیلاب مہلوکین کی تعداد 76ہوگئی

   

Ferty9 Clinic

ٹوکیو:جاپان میں موسلادھار بارش کی وجہ سے آئے سیلاب اور تودے گرنے کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 76ہوگئی ہے جبکہ 13لوگ اب بھی لاپتہ ہیں ۔این ایچ کے براڈکاسٹر نے چہارشنبہ کو یہ اطلاع دی ۔ اس نے بتایاکہ ایک شخص کو سنگین حالت میں بچایاگیاہے ۔جاپان میں 21صوبوں میں موسلادھار بارش کی وجہ سے آئے سیلاب اور تودے گرنے سے 15000سے زیادہ مکانات کو نقصان پہنچاہے ۔محکمہ موسمیات کے اہلکاروں نے اس ہفتہ کے دوران شدیدبارش جاری رہنے کی پیش گوئی ہے ۔