جاپان میں سیلاب کے اندیشہ سے لاکھوں افراد کا تخلیہ کا حکم

   

Ferty9 Clinic

ٹوکیو ۔ 28 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) جاپانی حکام نے چہارشنبہ کو 240,000 افراد کو سیلاب اندرمین کھسکنے کے واقعات کے اندیشوں کے تحت تخلیہ کرنے کا شاذ و نادر دیا جانے والا حکم جاری کیا ہے ۔ ملک کے جنوب مغربی علاقوں میں یہ اندیشے پائے جاتے ہیں کیونکہ موسلادھار بارش سے حکام نے دو افراد کے ہلاک ہونے کی توثیق کی ہے ۔ حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ صرف دو ہلاکتوں کو غیر اہم نہ سمجھا جائے کیونکہ اگر سیلاب نے سنگین صورت اختیار کرلی تو یہ لاکھوں افراد کو لقمہ اجل بھی بناسکتا ہے ۔ اس لئے محتاط رہنا وقت کا اہم تقاضہ ہے ۔ تخلیہ کا یہ حکم جاپان کے محکمہ موسمیات کی جانب سے شمالی کویشو خطہ کے مختلف علاقوں میں ہائی الرٹ کے اعلان کے بعد تخلیہ کا حکم جاری کیا گیا ۔