جاپان میں شدید بارش اور سیلاب ، 3 افراد ہلاک

   

Ferty9 Clinic

ٹوکیو:جاپان میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ،3 افراد ہلاک اور 3 لاپتہ ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بارش کے سبب ٹرانسپورٹ اور بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا ،جاپان کے جزیرے کیوشو کے کچھ حصوں میں ریکارڈ بارش کے بعد دریائوں میں طغیانی آگئی۔دوسری جانب ساگا ریجن میں لینڈ سلائیڈنگ کے بعد سرچ اور ریسکیو آپریشن جاری ہے اور یہاں بھی شدید بارشوں کی پیشگوئی کے بعد شہریوں کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایات جاری کردی گئیں۔