جاپان میں شدید گرمیایک شخص ہلاک

   

ٹوکیو، 20 جون (یو این آئی) جاپان کے کئی حصوں میں شدید گرمی نے تباہی مچا رکھی ہے ۔ دریں اثنا، وسطی گیفو صوبے میں ہیٹ اسٹروک سے ایک شخص کی موت ہو گئی ہے ۔ مقامی میڈیا نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔ ریاست کے گیفو صوبے کے اکیدا شہر میں جمعرات کو ایک 90سالہ شخص شدید گرمی کے دوران ایک کھیت میں بے ہوش پایا گیا۔ اسے ہاسپٹل لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ مقامی فائر ڈپارٹمنٹ کے مطابق ہیٹ اسٹروک کے باعث گزشتہ رات نو بجے تک ٹوکیو کے ہاسپٹل میں 11 سے 97 سال کی عمر کے 100 افراد کو داخل کرایا گیا تھا۔ ان میں سے ایک کی حالت نازک اور دو کی حالت تشویشناک ہے۔