ٹوکیو /29ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) جاپانی حکام نے جزیرہ سادو کے ساحل پر پہنچنے والی لکڑی کی ایک ٹوٹی پھوٹی کشتی سے 7 نعشیں برآمد کرلیں۔ کوسٹ گارڈز کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پر یہ شمالی کوریا کی کشتی ہے۔ ہفتے کی صبح سادو شہر کے سوباما علاقے میں گشت پر مامور ایک پولیس اہل کار کو تباہ ہونے والی کشتی کا اگلا حصہ ملاتھا۔ تلاشی لینے پر اس سے 7 نعشیں برآمد ہوئیں، جو ڈھانچہ بن چکی تھیں۔ کشتی کی ایک جانب سرخ رنگ سے کوریائی حروف اور ہندسے لکھے ہوئے تھے۔