جاپان میں طاقتور طوفان

   

Ferty9 Clinic

ٹوکیو ۔15 اگست (سیاست ڈاٹ کام) جاپان میں طاقتور طوفان نے تیز ہوائیں چلائیں اور زبردست بارش ہوئی جس کے نتیجہ میں کم از کم ایک موت ہوئی ہے۔ حکام نے زمینی تودے کھسکنے اور سیلاب کی صورتحال پیدا ہونے کی وارننگ دے دی ہے اور اس کے ساتھ ہی کئی مخدوش علاقوں سے عوام کو تخلیہ کردینے کا مشورہ دیا ہے، حالانکہ ان دنوں تفریحی سیزن زوروں پر ہے۔ ٹی وی پر دکھایا گیا کہ زور دار ہواؤں نے کئی درخت اکھاڑ دیئے ہیں۔