ٹوکیو : جاپانی دارالحکومت ٹوکیو میں غیر ملکیوں کے لیے استصواب رائے میں ووٹ ڈالنے کی راہ ہموار کرنے پر غور شروع ہوگیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق مقامی حکام کا کہنا ہے کہ استصوابِ رائے نظام تشکیل دینے کی غرض سے ایک ضابطہ کا مسودہ بلدیاتی اسمبلی میں پیش کیا ہے۔ اس سے 18 سال یا اس سے زیادہ عمر کے ہر اس فرد کو ووٹ ڈالنے کا حق مل جائے گا جس کا رہائشی کے طور پر اندراج ہوئے 3ماہ کا عرصہ ہو چکا ہو۔