ٹوکیو : جاپان میں مستقبل کی گاڑیوں اڑن کار، جدید جیپ اور سپورٹس گاڑیوں کی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ جاپانی خبررساں ادارے کے مطابق دارالحکومت ٹوکیو میں چار سال کے وقفے کے بعد بین الاقوامی آٹو شو کا انعقاد کیا گیا ہے۔ اس میں جدید الیکٹرک گاڑیاں نمائش کے لیے رکھی گئی ہیں۔نمائش میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ ٹویوٹا، ہونڈا، نسان اور دیگر برانڈز کی جدید الیکٹرک گاڑیاں شائقین کی توجہ کا مرکز رہیں۔ اس مرتبہ اس شو کا نام جاپان موبیلٹی شو 2023 رکھا گیا ہے۔ اس سے قبل اس شو کا نام ٹوکیو آٹو شو تھا۔طیارہ ساز کمپنی جابی ایوی ایشن کی اڑن کار 2023 میں نمائش کے لیے رکھی گئی ہیمزدا مساہیرو مورو کے سربراہ نے جدید کار مزدا آئیکونک ایس پی کی رونمائی کی گئی۔ کچھ لوگ ہونڈا کروز اوریجن کی تصویریں بنا تے رہے۔سونی ہونڈا موبیلٹی کی نئی جدید گاڑی افیلا بھی نمائش کا حصہ تھی۔ہر کمپنی کی گاڑی ایک دوسرے سے مختلف، یہ نسان کی ہائپر فورس کنسیپٹ کار ہے۔مٹسوبشی موٹرز کے سی ای او تکا کاتو نے مٹسوبشی ڈی ایکس کنسیپٹ کو نمائش کے لیے پیش کیا گیا۔نمائش میں سوبارو آتسوشی اوساکی کی سپورٹس کار بھی بے حد پسند کی گئی۔