ٹوکیو :جاپان میں ملک بھر میں کووڈ 19ویکسی نیشن مہم چہارشنبہ سے شروع ہوگئی۔وزارت صحت کے مطابق پہلے مرحلے میں ملک بھر میں 100 کے قریب طبی اداروں کے 40 ہزار سے زیادہ طبی عملے کو ویکسی نیٹ کیا جائے گا۔جاپان میں آج سے کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین عوام کو لگانے کا آغاز کردیا گیا ہے ۔مارچ میں دوسرے مرحلے میں 30.7 لاکھ صحت کارکنوں کو ویکسی نیشن کے دائرہ میں لایا جائے گا۔ اس کے بعد اپریل میں 65 سال سے زیادہ عمر کے تین اعشاریہ 6کروڑ افراد کو اینٹی کورونا ویکسین دی جائے گی۔برازیل کے شہر ریوڈی جنیرو میں کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کم پڑنے پر ویکسینیشن روک دی گئی ہے ۔آسٹریلیا کی ریاست وکٹوریہ میں 5 روزہ لاک ڈاؤن کے بعد گھر پر رہنے کے احکامات میں نرمی کردی گئی ہے ۔امریکہ میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں کمی ہوئی ہے ، امریکی طبی ماہرین نے انتباہ کیا ہے کہ کورونا وائرس کے نئے کیسز کم ہونے پر شہری زیادہ پرامید نہ رہیں۔