جاپان میں موسلادھار بارش ، خاتون ہلاک

   

ٹوکیو : جاپان میں شدید بارش کے نتیجہ میں ایک خاتون ہلاک اور 2افراد لاپتا ہو گئے۔ جزیرے کیوشو پر 956 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ حکام کی جانب سے متاثرہ علاقوں کے 15لاکھ افراد کو احتیاط کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔ دنیا بھر میں سیلاب، آگ اور طوفانوں کے لیے ماحولیاتی تبدیلیوں کو ذمے دار قرار دیا جا رہا ہے۔