جاپان میں میرین سمندری طوفان کی وجہ سے 29 ہزار افرادکی منتقلی

   

ٹوکیو :جاپان کے دارالحکومت کے نزدیک چیبا صوبے کی انتظامیہ نے سمندری طوفان میرین کے ملک کے مشرقی ساحل سے ٹکرانے کی وجہ سے تقریبا 29 ہزار لوگوں کو اپنے گھر چھوڑنے اور محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کا حکم دیا ہے ۔قومی میڈیا نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔ این ایچ کے براڈ کاسٹر نے جاپان کی موسمیاتی ایجنسی کے حوالے سے بتایا کہ طوفان اتوار کی صبح چیبا صوبہ کے جنوب مشرق میں تھا اور تقریبا 25 کلومیٹر فی گھنٹہ (15.5 میل فی گھنٹہ) کی رفتار سے شمال مشرق کی طرف بڑھ رہا تھا۔طوفان کا مرکزی دباؤ 980 ہیکٹوپاسکل اور 83 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے ۔