ٹوکیو : ایک جاپانی شہری کو ایک ڈاکٹر کے قتل کی کوشش کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اس شخص نے مبینہ طور پر جمعرات کی رات ٹوکیو کے قریب واقع شہر فیوجمینو میں ڈاکٹر کو بندوق کے زور پر یرغمال بنایا گیا۔سرکاری نشریاتی ادارے این ایچ کے مطابق مشتبہ شخص نے ڈاکٹر کو قید کر لیا جس کے بارے میں خدشہ تھا کہ حملے میں وہ ہلاک ہو گئے تھے۔ ملزم نے خاتون نرس پر گولی بھی چلائی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئیں۔جاپانی میڈیا کے مطابق ڈاکٹر ایک نرس کے ہمراہ مشتبہ شخص کے گھر تعزیت کے دورے پر تھے۔اے ایف پی کے رابطہ کرنے پر پولیس نے مشتبہ شخص کی گرفتاری کی تصدیق کرنے سے انکار کردیا۔