جاپان میں کووند کی اپنی نیپالی ہم منصب سے ملاقات

   

ٹوکیو ۔ 22 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) صدرجمہوریہ ہند رامناتھ کووند نے منگل کواپنے نیپالی ہم منصب بدیا دیوی بھنڈاری سے ملاقات کی اور باہمی تعاون کے علاوہ دیگر امور پر بھی بات چیت کی۔ کووند یہاں جاپان کے نئے شہنشاہ ناروہیتو کی رسم تاجپوشی میں شرکت کیلئے آئے ہیں۔ دوسری طرف راشٹرپتی بھون کے سرکاری ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر بھی صدر کووند کی نیپالی صدر سے ملاقات کی توثیق کی گئی ہے۔ کووند گذشتہ 29 سالوں میں جاپان کا دورہ کرنے والے پہلے ہندوستانی صدر ہیں۔ کووند یہاں پیر کو پہنچے تھے۔ قبل ازیں انہوں نے فلپائن کا دورہ مکمل کیا تھا۔ جاپان میں اپنے تین روزہ قیام کے دوران کووند ہندوستانی برادری سے بھی ملاقات کریں گے۔