جاپان میں ہنگامی حالت میں توسیع کا امکان

   

ٹوکیو 30 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) جاپانی وزیر اعظم شینزو آبے نے کہا ہے کہ متعلقہ حکام سے مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کی جائے یا نہیں۔ نئے کورونا وائرس کی عالمی وبا کی وجہ سے جاپان میں سولہ اپریل سے ہنگامی حالت نافذ ہے، جو ممکنہ طور پر چھ مئی تک برقرار رہے گی۔