جاپان میں 84لاکھ مرغیوں کو برڈ فلو سے بچانے کی کوشش

   

ٹوکیو: جاپان کے شیکوکو جزیرے میں برڈ فلو کی نئی لہر کے پیش نظر 84 لاکھ سے زیادہ مرغیوں کو بچانے کیلئے حکومت ضروری اقدام کرے گی۔ کاگاوا علاقے گذشتہ کچھ ہفتوں میں کافی تعداد میں مرغیوں کی موت ہوئی ہے ۔ تجربہ میں ان مرغیوں کے برڈ فلو سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے ۔ جاپان کے افسران کا ماننا ہے کہ فی الحال برڈ فلو کے چھٹویں اور ساتویں لہر کی وبا پھیلی ہے۔ متاثرہ مرغیوں کو علحدہ جگہوں پر رکھا جائے گا تاوقتیکہ برڈفلو کی تصدیق ہوجائے۔