جاپان میں20 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر جانے کی ہدایت

   

ٹوکیو: جاپان میں طوفان کے خطرے کے پیش نظر کاگوشیما صوبہ میں تقریباً 20,000 لوگوں اور میازاکی صوبہ میں تمام عمر رسیدہ اور معذور افراد کو ممکنہ علاقوں سے انخلاء کی سفارش کی گئی ہے ۔جاپان کے این ایچ کے ٹی وی چینل نے یہ رپورٹ منگل کو دی ہے ۔ کاگوشیما کو خطرے کی پانچ ممکنہ سطحوں میں سے چوتھے نمبر پر رکھا گیا ہے ۔ چوتھے درجے کا مطلب یہ ہے کہ اگر یہ حالت برقرار رہے تو کسی پناہ گاہ میں جانے کی ضرورت ہے ۔ میازاکی میں اعلان کردہ انتباہ کے تیسرے درجے سے مراد بزرگوں اور جسمانی طور پر معذور افراد کا پیشگی انخلاء ہے ۔جاپان کی موسمیاتی ایجنسی نے اطلاع دی کہ جب ٹائیفون جنوب مغربی جاپان میں کیوشو جزیرے کے قریب پہنچا تو ایک اور ٹائفون لین ملک کے جنوب مشرق میں پہنچ گیا۔