جاپان میں7.1شدت کا زلزلہ‘ سونامی وارننگ جاری

   

ٹوکیو، 8 : امریکہ کے جیولوجیکل سروے نے کہا ہے کہ جنوبی جاپان میں 6.9 شدت کے زلزلے کے بعد 7.1 کا شدت زلزلہ آیا ہے ۔ میڈیا کے مطابق تاحال زلزلے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔جاپان کی سرکاری براڈکاسٹر این ایچ کے نے رپورٹ کیا کہ کیوشو اور شیکوکو جزیروں کے کچھ ساحلی علاقوں میں ایک میٹر اونچا سونامی آنے کا خدشہ ہے ۔جاپان کی موسمیاتی ایجنسی نے ایکس پر کہا سونامی بار بار آئے گا، براہ کرم سمندر میں داخل نہ ہوں یا ساحل کے قریب نہ جائیں جب تک کہ وارننگ ختم نہ ہوجائے ۔امریکہ کے جیولوجیکل سروے نے رپورٹ کیا کہ پہلا زلزلہ شام 4:42 بجے کیوشو میں واقع میازاکی سے تقریباً 29 کلومیٹر جنوب مشرق میں 33 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا۔میڈیاکے مطابق جاپان کے جنوب مغربی حصے میں 7.1 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی۔مقامی میڈیا کی جانب سے پہلے زلزلے کی شدت 6.9 بتائی گئی تھی تاہم بعد ازاں زلزلے کی شدت 7.1 بتائی گئی۔حکام کی جانب سے کیوشو اور شکوکو کے مغربی جزائز ایک میٹر تک بلند لہروں کی وارننگ جاری کی گئی ہے جبکہ جاپانی میڈیا کا بتانا ہے کہ سونامی کی وارننگ کا دائرہ کار کاگوشیما اور ایہائم تک بڑھا دیا گیا ہے۔جاپان میں آئے دو طاقتور زلزلوں کے بعد تاحال ملک کے کسی بھی حصہ سے کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے ۔