ٹوکیو: جاپان کے وزارت خارجہ نے منگل کو روس مخالف پابندیوں کی ایک تفصیلی فہرست جاری کی ہے ۔اس نئی فہرست میں روسی صدر ولادیمر پوتن ،وزیر خارجہ سرغئی لاوروف اور وزیر دفاع شوئگو شامل ہیں۔جاپان نے روسی سلامتی کونسل کے نائب صدر دیمتری میدویدیو ،جنرل اسٹاف کے سربراہ جنرل والیری گیراسیموو اور روسی سلامتی کونسل کے سکریٹری نکولائی پیتروشیو پر بھی پابندی لگائی ہے ۔جس کے بعد اگرجاپان میں ان کی کسی جائیداد کی پہچان کی گئی،تو اسے ضبط کرلیا جائے گا۔اس کے علاوہ،جاپان کے ذریعہ 49 روسی کمپنیوں اور تنظیموں پر برآمداتی پابندی لگائی جارہی ہے ،جن میں وفاقی سکیورٹی خدمات(ایف ایس بی) جی آر یو خفیہ ایجنسی اور روسٹیک ہائی ٹیک اسٹیٹ کارپوریشن شامل ہیں۔