جاپان :پرائمری اسکول طلبہ میں خودکشی کے رجحان میں اضافہ

   

ٹوکیو : جاپان میں بچوں کی خودکشی میں ریکارڈ اضافہ سامنے آیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جاپان میں گزشتہ 40 برس کے دوران بچوں کی خودکشی میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے۔ جاپان کی وزارت تعلیم کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق 2021 ء میں پرائمری اور ہائی اسکول کے 415 بچوں نے خودکشی کی اور گزشتہ برس کے مقابلے میں یہ اضافہ زیادہ ہے ، کیوں کہ گزشتہ برس کے مقابلے میں رواں برس ایک سو زیادہ خودکشی ہوئی ہیں۔ 2020 ء میں کورونا وائرس کی وبا کے بعد بچوں کی خودکشی میں اضافہ سامنے اور کورونا وائرس کی وجہ سے پریشانی کے تحت مردوں کے مقابلے میں خواتین کی بھی بڑی تعداد نے خودکشی کی۔ سروے کے مطابق اسکولوں اور گھریلو ماحول میں تبدیلی کے باعث بچوں کے رویے پر گہرا اثر پڑا ہے۔