جاپان کا امدادی سامان یوکرین روانہ

   

ٹوکیو : جاپان نے، بشمول بْلٹ پروف جیکٹوں اور ہیلمٹوں کے، دفاعی و امدادی سامان یوکرین روانہ کر دیا ہے۔امدادی سامان جاپان کی سیلف ڈیفنس فورسز SDF کے کارگو طیارے KC-767 کے ذریعے بھیجا گیا ہے۔اطلاع کے مطابق امدادی سامان سے لدا طیارہ کل جاپان کے صوبہ آئچی کی ‘کوماکی ائیر بیس’ سے یوکرین کے سرحدی ہمسایہ ملک پولینڈ کے لئے روانہ ہوا۔ امدادی سامان میں گرم کپڑے، ابتدائی طبّی امداد اور خوراک شامل ہے۔جاپان وزارت دفاع کے جاری کردہ بیان کے مطابق تیاریاں مکمل ہونے کے بعد، بذریعہ امدادی سامان، یوکرین کے ساتھ تعاون جاری رہے گا۔واضح رہے کہ روسی فوجوں نے 24 فروری کو یوکرین پر حملہ کر دیا تھا۔