جاپان کا میانمارکیلئے اقتصادی امداد روکنے کا اشارہ

   

ٹوکیو : جاپان نے میانمر کے لیے اقتصادی امداد روکنے کا عندیہ دے دیا۔ وزیر خارجہ موتیگی توشی کا کہنا تھا کہ میانمار میں فوج کی جانب سے مظاہرین پر تشدد کے تناظر میں اقتصادی امداد روکنے پر غور کیا جاسکتا ہے۔ اس سے قبل ٹوکیو حکومت نے میانمر کے لیے ترقیاتی امداد معطل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔، تاہم قرضوں اور عطیات کی مدد میں امداد اب بھی جاری ہے۔