ٹوکیو۔7 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) جاپان نے ہانگ کانگ پر قومی سکیورٹی قانون لگانے کے چین کے فیصلے کی مذمت کرنے کیلئے امریکہ،برطانیہ اور دیگر ملکوں کے ساتھ مشترکہ بیان جاری کرنے سے انکار کردیا ہے ۔کیوڈو خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جاپان نے ہفتے کو یہ کہتے ہوئے اس پہل کا حصہ نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے کہ اس کا مقصد اپنے اہم دفاعی اتحادی امریکہ اور پڑوسی ملک اور اہم تجارتی حصہ دارچین کے ساتھ تعلقات میں توازن بنانا ہے۔ چین کے رکن پارلیمنٹ پیپلس کانگریس نے 28 مئی کو ہانگ کانگ کیلئے قومی سکیورٹی قانون لانے کا فیصلہ کیاتھا۔اس کے بعد امریکہ،آسٹریلیا،برطانیہ اور کناڈا نے چین کے اس فیصلہ پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بیان جاری کئے اور کہا کہ اس سے ہانگ کانگ کی خودمختاری ختم ہوسکتی ہے ۔ہانگ کانگ کے سلسلے میں چین اور امریکہ کے درمیان بڑھتے تناؤ کا چینی صدر شی جنپنگ کا ریاستی مہمان کے طورپر خیر مقدم کرنے کے جاپان کے منصوبے پر منفی اثر بھی پڑ سکتا ہے ۔