جاپان کا کورونا پھیلاؤ روکنے کیلئے بڑا فیصلہ

   

ٹوکیو : جاپان میں کورونا پھیلاؤ روکنے کے لیے امریکی فوجی اڈوں پر پابندیاں سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔جاپانی وزیراعظم فومیو کشیدا کا کہنا ہے کہ امریکی فوجی اڈوں میں کورونا پھیلاؤ مقامی کمیونیٹیز میں کورونا کیسز بڑھانے کا سبب بنتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے امریکی فوجی اڈوں سے غیرضروری آمدورفت پر پابندی پر امریکہ سے اتفاق ہوگیا ہے۔دوسری جانب آسٹریلیا کی ریاست نیو ساؤتھ ویلز میں گزشتہ روز کورونا سے اب تک کی سب سے زیادہ 16 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔