ٹوکیو / ماسکو : یوکرین کے خلاف جنگ کے بعد جاپان نے روس سے مختلف شعبوں میں 38 مصنوعات کی درآمد پر پابندی عائد کر دی۔جاپانی حکومت یوکرین میں جنگ کے بعد روسی کاروباری دنیا کے خلاف اپنی جامع پابندیوں میں اضافہ کر رہی ہے۔فیصلے کے مطابق، الکوحل مشروبات، لکڑی کی مصنوعات اور الیکٹریکل مشینری کی درآمد ممنوع قرار دے دی گئی ہے۔جن مصنوعات کی درآمدات پر پابندی عائد کی گئی ہے وہ 2021 میں روس سے جاپان کی درآمدات کا 1.1 فیصد تھیں۔وزارت اقتصادیات، تجارت اور صنعت نے اعلان کیا ہے کہ زیر بحث مصنوعات کے لیے متبادل درآمدی راستوں کو ترجیح دی جائے گی۔کابینہ کے چیف سیکرٹری ماتسونو ہیروکازو نے کہا کہ بین الاقوامی پابندیوں کا روسی معیشت پر اثر پڑا ہے۔ماتسونو،”جاپان، عالمی برادری کے تعاون سے، بحران کو بڑھنے سے روکنے اور جلد از جلد جنگ بندی کے حصول کے لیے روس پر سخت پابندیاں عائد کرتا ہے۔