ٹوکیو، 4 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام) جاپان کی سابق ملکہ میشیکو پستان کے کینسر میں مبتلا ہیں اور اتوار کو ان کی سرجری کی جائے گی۔ جاپان ٹوڈے کی ایک رپورٹ کے مطابق 2 اگست کو 84 سالہ سابق ملکہ کو طبی جانچ کے دوران اس بیماری کا پتہ چلا تھا ۔ اس کے علاوہ سابق ملکہ امراض قلب میں بھی مبتلا ہیں اور اس سال جون میں ان کا موتیابند کا آپریشن بھی ہوا تھا ۔وہ کافی کمزور ہو گئی ہیں ۔ انہیں ہفتہ کو یونیورسٹی آف ٹوکیو ہاسپٹل میں داخل کرایا جائے گا جہاں ان کی اتوارکے روز سرجری ہوگی ۔ ملکہ میشیکو کے شوہر اور سابق شہنشاہ آکی ہیتونے صحت کی وجوہات سے اس سال اپریل میں تخت چھوڑ دیا تھا ۔
مالی بم دھماکے میں مہلوکین کی تعداد 14 ہوگئی
بماکو، 4 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) مالی کے موپتي علاقے میں ایک بس کو نشانہ بنا کر کئے گئے بم دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 14 ہو گئی ہے ۔ذرائع کے مطابق منگل کو ڈونتزا اور ھومبوري کے درمیان بس کے گزرنے کے دوران اچانک ایک بم دھماکہ ہوا، جس میں موقع پرہی آٹھ افراد کی موت ہو گئی تھی۔مالی کے وزیر دفاع سلیف ترااورے نے کہا‘‘دھماکے میں 14 افراد کی موت ہوئی ہے اور دیگر 24 زخمی ہیں جس میں سات کی حالت نازک بتائی جاہی ہے ۔
