ٹوکیو ۔ جاپان میں ایک شخص نے ٹرین میں سوار مسافرین پر چاقو سے وار کرکے 10 افراد کو زخمی کردیا۔ این ایچ کے براڈکاسٹر نے ہفتہ کے روز اطلاع دی کہ ایک حملہ آور نے جمعہ کی رات اوڈاکیو الیکٹرک ریلوے کمپنی کی ایک ٹرین پر 10 افراد پر چاقو کے وار کیے ۔ ایک طالبہ کو سات بار پیٹھ میں چھرا گھونپا گیا۔ اس کی حالت نازک ہے جبکہ دیگر زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔ حملے کے تقریباڈیڑھ گھنٹے بعد ایک شخص ایک دکان پر آیا اور مالک سے کہا کہ وہ اپنا جرم تسلیم کرتا اور پولیس کو کال کرنے کہا۔ حملہ آور نے بتایا کہ اس نے لڑکی کو قتل کرنے کی نیت سے اس پر حملہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے جان بوجھ کر حملے کیلئے ٹرین جیسی جگہ کا انتخاب کیا ، جہاں سے متاثرین فرار نہیں ہوسکتے اور وہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو تکلیف پہنچا سکتے ہیں۔