جاپان کے ایک چھوٹے جزیرہ پر آتش فشاں سے دھویں اور راکھ کا اخراج

   

ٹوکیو ۔ 17 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی جاپان کے ایک چھوٹے جزیرہ میں آتش فشاں پھوٹ پڑا جس سے خارج ہونے والا دھواں اور راکھ آس پاس کے علاقہ میں پھیل گیا۔ دریں اثناء پبلک براڈکاسٹر این ایچ کے نے بتایا کہ آتش فشاں کی راکھ سے کسی کی ہلاکت یا کوئی زخمی نہیں ہوا ہے۔ جاپان کے جنوب میں دوردراز کے علاقہ میں واقع کوچی نوئبریو نامی جزیرہ پر یہ آتش فشاں مقامی وقت کے مطابق صبح 9-19 بجے پھوٹ پڑا جبکہ کچھ دیر قبل ہی عوام کیلئے ایک انتباہی اعلان جاری کیا گیا تھا۔ محکمہ موسمیات کے ایک عہدیدار جون فوجی مستو نے بتایا کہ آتش فشاں سے دھویں اور راکھ کا اخراج یوں تو ایک سال سے جاری ہے لیکن آج صبح انتباہی اعلان اس لئے کیا گیا کہ تازہ ترین اخراج زیادہ نقصان دہ ثابت ہوسکتا تھا اسی لئے عوام کو قبل از وقت آگاہ کرنا ضروری تھا۔