ٹوکیو،10فروری (سیاست ڈاٹ کام) جاپان کے یویوہاما صوبے پر الگ نگرانی میں رکھے گئے کروز جہاز ڈائمنڈ پرنسز پر 65اور لوگوں میں کورونا وائرس انفیکشن کی تصدیق ہوئی ہے ۔سرکاری افسروں نے پیر کو یہ اطلاع دی۔روزنامہ جاپان ٹوڈے نے پیر کو ایک افسر کے حوالے سے بتایا کہ اب تک اس جہاز پر کوروناوائرس میں مبتلا لوگوں کی تعداد بڑھکر 130ہوگئی ہے اور جاپان میں ایسے کل معاملے بڑھکر 150ہوگئے ہیں۔اس جہاز کو الگ ہی رکھاگیاہے ۔اس جہاں میں کافی تعداد میں بزرگ بھی ہیں اور جاپان حکومت نے 12سے زیادہ ایسے لوگوں کی جانچ کرنے کافیصلہ کیا جن میں نمونیا کی علامت ہیں۔چیف سکریٹری یوشیہیدے سوگا نے آج یہاں ایک پریس کافرنس میں بتایا کہ ہم ان سبھی لوگوں کی جانچ کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں جو 80سال سے زیادہ کی عمر کے ہیں اور جن کی حالت ٹھیک نہیں ہے ۔صحت،لیبر اوربہبود کی وزارت نے کہا کہ ان لوگوں کی 14دنوں کی نگرانی کی مدت ختم ہونے کے بعد سبھی 3600لوگوں کی جانچ کی جائے گی اور نتیجوں کی تصدیق ہونے کے بعد ہی انہیں جہاز چھوڑنے کی اجازت دی جائے گی۔اس سے پہلے وزارت نے کہا تھا کہ 19فروری کے بعد ہی لوگوں کو جہاز سے اترنے کی اجازت دی جائے گی لیکن اب وہ ٹیسٹ رپورٹوں کا انتظار کریں گے ۔وزیر صحت کاتسونوبو کاتو نے کہا کہ ہمیں اپنے شہریوں کی فکروں اور مسئلوں کا پوری طرح حل نکالنے کی ضرورت ہے
