ٹوکیو ۔ 29 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) جاپان کے سابق وزیراعظم یاسوہیروناکاسو نے جو ایک قدامت پسند قائد تھے اور امریکہ کے ساتھ فوجی تعلقات کو مستحکم کرنے کے خواہشمند تھے، 101 سال کی عمر میں جمعہ کے روز انتقال کر گئے۔ ان کے بیٹے کے دفتر سے وابستہ ایک عہدیدار نے یہ بات بتائی۔ یاد رہیکہ آنجہانی ناکاسو نے نومبر 1982ء تا نومبر 1987ء جاپان کے صدر رہے۔ دوسری جنگ عظیم میں جاپان کی تباہی اور ناکامیوں سے ہمت نہ ہارتے ہوئے انہوں نے جاپان کی تعمیرنو میں اہم رول ادا کیا۔ آنجہانی نے امریکہ کو ہمیشہ اپنا ایک بہترین حلیف ملک قرار دیا۔ سابق امریکی صدر رونالڈ ریگن کے ساتھ بھی ان کی گہری دوستی تھی۔