جاپان کے مشرقی ساحل پر زلزلے کے جھٹکے

   

ٹوکیو :۔ مشرقی جاپان کے صوبہ آباراکی میں 5.3 شدت کا زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ یہ اطلاع جاپان کی موسمیاتی ایجنسی (جے ایم اے ) نے ہفتہ کے روز بتائی ۔ زلزلے کے جھٹکے جمعہ کو مقامی وقت کے مطابق 8:21 بجے 10 کلو میٹر (6.2 میل) کی گہرائی میں ریکارڈ کئے گئے ۔زلزلے سے ہونے والے کسی بھی طرح کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے اور نہ ہی سونامی کی وارننگ دی گئی ہے ۔جاپان زلزلے کے لحاظ سے سرگرم زون میں واقع ہے جس کو رنگ آف فائر کہا جاتا ہے اور باقاعدگی سے شدید زلزلوں کا شکار رہتا ہے ۔ 2011 میں آئے 9.0 شدت کے زلزلے اور اس کے بعد آنے والی سونامی 15،000 سے زیادہ افراد کی موت اور فوکوشیما جوہری پلانٹ کی تباہی کا سبب بنے ۔زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے کے بعد مقامی انتظامیہ میں خوف کا ماحول دیکھا گیا ۔