لاس اینجلس ۔ 30 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) جاپان کے مشہور کامیڈین کین شیمورا 70 سال کی عمر میں کوروناوائرس کے باعث چل بسے۔ گذشتہ ہفتہ شیمورا کے کوروناوائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی تھی۔ شدید بخار اور دوسری علامتوں کے ظاہر ہونے کے بعد 20 مارچ کو انہیں ٹوکیو کے دواخانہ میں شریک کیا گیا تھا۔ شیمورا کے پہلے نمونیا سے متاثر ہونے کی تشخیص کی گئی تھی جبکہ 23 مارچ کو ان کا کوروناوائرس ٹسٹ مثبت پایا گیا۔ کین شیمورا اپنی کامیڈی کیلئے دنیا بھر میں شہرت رکھتے تھے۔ انہوں نے پہلی فیچر فلم ’’گارڈ آف سنیما‘‘ میں بھی کام کیا تھا۔ انہوں نے اپنے کیریئر کا شوبیز سے آغاز کیا اور بعد میں جاپانیز راک بینڈ سے وابستہ ہوگئے۔ 80 کی دہائی میں انہوں نے بہت نام کمایا۔