ٹوکیو: حکومت جاپان نے کورونا وائرس وبا کے حالات میں بہتری کے درمیان پہلے سے طے شدہ وقت سے ایک ہفتہ پہلے ٹوکیو علاقے کے باہر چھ صوبوں میں کورونا وائرس سے متعلق ہنگامی صورتحال ختم کردی ہے ۔کیودو نیوزایجنسی نے پیر کو بتایا اے چی، گیفو، اوساکا، کیوٹو، ہیوگو اور فوکواکا صوبہ میں ایمرجنسی ہٹادی گئی ہے ، حالانکہ ٹوکیو، چیبا، کاناگاوا اور سائتاما صوبے میں پہلے سے طے شدہ وقت کے مطابق 7 مارچ تک ایمرجنسی نافذ رہے گی۔ایمرجنسی ہٹنے کے باوجود ان چھ صوبوں میں بار اور ریستوراں کو رات نو بجے تک بند کرنے کی تجویز دی گئی ہے ۔ جاپان کے 11 صوبوں میں 7فروری تک ایمرجنسی لگائی گئی تھی حالانکہ اسے بعد میں 10 صوبوں میں ایک مہینے کے لئے بڑھی دی گئی تھی۔ایمرجنسی حالات میں ریستوراں، فلم تھیٹر، تفریحی مقامات اور کچھ دوکانوں کو کم وقت کے لئے کھولنا، عوامی پروگراموں پر پابندی اور 70 فیصد ملازمین کو دفتر سے دوررہ کر کام کرنے کی ہدایت دینا شامل ہے ۔ حالیہ پابندیوں کے تحت اسکول کھلے ہوئے ہیں۔جاپانی حکومت کے ذریعہ جمعہ کو ایک میٹنگ منعقد کئے جانے کاامکان ہے تاکہ یہ طے کیا جاسکے کہ سات مارچ سے پورے ملک میں ہنگامی صورت حال ہٹائی جائے یا نہیں۔