جاپان یورپی یونین کی محفوظ فہرست سے خارج

   

Ferty9 Clinic

برسلز: یورپین یونین نے جاپان کو اپنی محفوظ فہرست سے خارج کردیا۔ اس حوالے سے یورپ نے ان ممالک کی نئی فہرست جاری کی ہے جس کے شہری عالمی وباء کورونا کے دوران بھی یورپ کے 27 ممالک کا سفر کر سکتے ہیں، یونین کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق 28جنوری سے ممبر ممالک بتدریج جن محفوظ ملکوں کے شہریوں کیلئے اپنی سرحدیں کھول سکیں گے ان میں آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، روانڈا ، سنگاپور ، جنوبی کوریا اور تھائی لینڈ شامل ہیں۔