جاپان G-7میں ہندوستان کوبھی مدعو کرسکتا ہے

   

ٹوکیو: جاپان اس سال مئی میں منعقدہ ہونے والی G-7 سربراہی کانفرنس میں جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول کے ساتھ ساتھ آسٹریلیا اور ہندوستان کے لیڈروں کو مدعو کر سکتا ہے ۔ جنوبی کوریائی، آسٹریلیائی اور ہندوستانی لیڈروں کوجاپان کی میزبانی میں ہونے والی سربراہی کانفرنس میں مدعو کیا جا سکتا ہے ، تاکہ پارٹنر ممالک کی ہم آہنگی پر زور دیا جا سکے جو G-7 کے رکن ممالک کے ساتھ مشترکہ اقدار کا اشتراک کرتے ہیں’آزاد اور کھلے ہند-بحرالکاہل‘ کے تصور کو نافذ کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ جاپان 2023 میں جی-7 کثیرالجہتی فورم کی صدارت کرے گا۔ اعلیٰ سطحی جی-7 سربراہ کانفرنس 19 سے 21 مئی تک ہیروشیما شہر میں منعقد ہوگی۔