ممبئی : چیف منسٹر مہاراشٹرا ادھو ٹھاکرے نے کہاکہ وہ ریاست سے جبراً بزنس چھیننے کی کسی کو ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔ چیف منسٹر اترپردیش یوگی آدتیہ ناتھ کے دورۂ ممبئی اور صنعتکاروں اور فلمی شخصیتوں سے ملاقات سے قبل ادھو ٹھاکرے نے کہاکہ کچھ لوگ ہماری ریاست کی ترقی سے حسد کرتے ہیں۔ یہاں بزنس چھین کر لیجانا چاہتے ہیں۔ ہم ایسا ہونے نہیں دینگے۔