جبل طارق /14 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) برطانوی بحریہ کے ہاتھوں ضبط کیے گئے ایرانی آئل ٹینکر کے عملے کو جبل طارق حکام نے ضمانت پر رہا کردیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق پاناما میں رجسٹرڈ گریس ون نامی ایرانی جہاز کے عملے کے 4 افراد کے خلاف فرد جرم عائد نہیں کی گئی۔ تاہم الزام عائد کیا گیا تھا کہ یہ جہاز یورپی یونین کی پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شام کو تیل سپلائی کرنے کی کو کررہا تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر تحقیقات تاحال جاری ہیں۔ اس سے قبل ٹینکر کے کپتان اور چیف آفیسر سمیت 4 افراد کو گرفتار کرنے کے بعد مقدمہ درج کرلیا گیا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ چاروں ارکان کا تعلق بھارت سے ہے۔ جبل طارق پولیس کا کہنا ہے کہ آئل ٹینکر کو تحقیقات مکمل ہونے تک تحویل میں رکھا جائے گا، اور عملے کے رکان کو مشروط طور پر انسانی ہمدردی کے تحت عارضی طو پر رہا کیا گیا ہے۔