چینائی : اداکارہ سے سیاستداں بننے والے کمل ہاسن نے آج سوال کیا کہ آدھا ہندوستان بھوکا ہو تو پارلیمنٹ کی نئی عمارت تعمیر کرنے کی کیا ضرورت ہے ۔ اس عمارت کیلئے ایک ہزار کروڑ روپئے خرچ کئے جارہے ہیں ۔ بھوک سے آدھا ہندوستان بلک رہا ہے ۔ کورونا کے باعث جانیں جارہی ہیں ۔انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی سے سوال کیا کہ آخری وہ اس نئی عمارت کی تعمیر سے کس کا تحفظ کررہے ہیں ۔ برائے کرم منتخب وزیراعظم مجھے جواب دیں ۔