٭ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی خبروں کی دنیا میں آگے بڑھنے کا مقابلہ لگا رہتا ہے، شاید یہی وجہ ہے کہ ان گنت ٹی وی چینل صبح سے شام خبروں کے دوڑ میں رہتے ہیں۔ اس دوڑ میں سب سے اہم بات ہوتی ہے کہ کیسے رینکنگ زیادہ ہو اور ایسا کیا کیا جائے کہ صرف وہی ٹی وی چینل موضوع بحث رہے۔ اس کے لیے کئی بار کچھ ایسا بھی کیا جاتا ہے یا ہو جاتا ہے جس سے صحافی اور چینل خود ہی خبر بن جاتے ہیں۔بات ایپل کے بزنس کی ہو تو اینکر پرسن کو سیب کی اقسام کی فکر ستانا شروع ہوجاتی ہے۔حال ہی میں 7 نیوز چینل پر جب حالات حاضرہ کے ایک پروگرام کے دوران تجزیہ نگار ایپل کمپنی کے بزنس پر بات کرتا ہے تو اینکر پرسن بات کو سیب کی اقسام کی طرف موڑ دیتی ہیں۔ جس کے بعد یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
