جب بھاجپا والے ووٹ مانگنے آئیں تو یاد رکھنا…’: اترپردیش میں استاد امیدواروں پر لاٹھی چارج پر بولے راہل گاندھی

   

Ferty9 Clinic

لکھنؤ میں احتجاج کرنے والے لوگوں پر پولس کی طرف سے لاٹھی چارج کا معاملہ زور پکڑتا جا رہا ہے۔ لاٹھی چارج کے واقعہ پر کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے اپنا ردعمل دیا ہے۔ یوپی حکومت پر نشانہ لگاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ روزگار مانگنے والوں کو لاٹھیوں سے پیٹا جا رہا ہے۔ بتا دیں کہ ریاست میں 69,000 اسسٹنٹ اساتذہ کی بھرتی کے معاملے میں امیدوار بے قاعدگیوں کا الزام لگاتے ہوئے مسلسل احتجاج کر رہے ہیں۔ اس تناظر میں لوگ احتجاج کرنے کے لیے کینڈل مارچ نکالنے لکھنؤ پہنچے تھے، تبھی پولس نے لاٹھی چارج کیا ،راہل نے ٹویٹر پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے پوسٹ کیا، ‘یوپی حکومت نے روزگار کے خواہشمندوں کو لاٹھیاں دیں۔ جب بی جے پی ووٹ مانگنے آئے تو یاد رکھنا!