جب بھی انتخابات ہوں گے بی آر ایس بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی

   

کانگریس حکومت اندرون ایک سال عوامی اعتماد سے محروم ہوگئی : کے ٹی آر
حیدرآباد ۔ 26 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : بی آر ایس ورکنگ صدر کے ٹی آر نے کہا کہ ریاست میں جب بھی انتخابات ہوں گے بی آر ایس بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔ عوام سے وعدوں کو پورا کرنے میں کانگریس حکومت ناکام ہوگئی ہے ۔ سرسلہ میں پارٹی کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ 29 نومبر کو دیکشا دیوس کو کامیاب بنانے کی پارٹی کیڈر کو ہدایت دی ۔ کے ٹی آر نے کلکٹر ضلع سرسلہ کو انتباہ دیا کہ وہ اپنا رویہ تبدیل کرلیں ورنہ بی ار ایس کو اقتدار ملنے کے بعد حساب چکتا کیا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ کلکٹر بی آر ایس قائدین میں شمولیت کا مشورہ دے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ریونت ریڈی عوامی اعتماد سے محروم ہوگئے ہیں ۔ اپنے اسمبلی حلقہ کوڑنگل میں جانے کے موقف میں نہیں ہے۔ اپنے ارکان خاندان کو فائدہ پہونچانے غریب عوام اور کسانوں کی زبردستی اراضیات چھین لینے کا الزام عائد کیا ۔ تاحال اقامتی اسکولس میں 48 طلبہ کی اموات ہونے کا دعویٰ کیا ۔ سمیت غذا سے سینکڑوں طلبہ متاثر ہوجانے پر تشویش کا اظہار کیا ۔ آٹو ڈرائیورس ، کسان ، بافندے اور خواتین ساتھ ہی بیروزگار نوجوان حکومت کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہے ۔ ریاست میں جب بھی انتخابات ہونگے بی آر ایس بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی ۔ مقامی اداروں کے انتخابات میں بی آر ایس شاندار کامیابی درج کرے گی ۔ کے ٹی آر نے کہا کہ دیکشا دیوس ناقابل فراموش ہے ۔ کے سی آر نے اپنی زندگی کو خطرے میں ڈال کر 29 نومبر سے 9 دسمبر تک غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال کی جس کی وجہ سے علحدہ تلنگانہ تشکیل دینے کا اعلان ہوا ہے ۔۔ 2