ابوظہبی۔ پنجاب کنگز کے خلاف آئی پی ایل کے گزشتہ مقابلے میں ایک اوور میں آٹھ رن دے کر دووکٹ لینے کی اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت مین آف دی میچ بنے پولارڈ نیمیچ کے بعد کہا کہ جب بھی مجھے بولنگ کا موقع ملتا ہے ۔ میں اپنا بہترین مظاہرہ دیتا ہوں۔ٹی ٹوئنٹی میں300 وکٹیں مکمل کرنے کے اپنے کارنامے کے بارے میں پولارڈ نے کہا کہ ٹی 20 میں 300 وکٹیں میرے لیے بہت اہم ہیں۔ میں ہر صورتحال کے لیے تیار رہتاہوں اور اپنے آپ کو اس کے مطابق پریکٹس دیتا ہوں۔پولارڈ نے یہ بھی کہا کبھی کبھی میں تب آتا ہوں جب صرف ایک یا دو اوور باقی ہوتے ہیں اور بعض اوقات ایسا ہوتا ہے کہ جب اننگز کو سنبھالنا ہوتا ہے ، جیسے آج ہوا، لیکن میں تیارہوں۔دریں اثناء ٹیم کپتان روہت شرما نے کامیابی کے بعد کہا ہیکہ منصوبوں کے مطابق کھیلنا ضروری ہے جبکہ کھلاڑیوں نے حالات کو درست انداز میں سمجھتے ہوئے مقابلے میں اپنا کردار ادا کیا اور ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کیا ہے ۔