جب تک کانگریس مضبوط ہے ، میں بھی مضبوط ہوں:چدمبرم

   

نئی دہلی23ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) آئی این ایکس میڈیا معاملے میں عدالتی حراست میں تہاڑ جیل میں مقید کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم نے پیر کے دن کہا ہے کہ جب تک کانگریس پارٹی مضبوط ہے اور ہمت کے ساتھ کام کررہی ہے تب تک وہ بھی اسی مضبوطی کے ساتھ لڑتے رہیں گے ۔کانگریس صدر سونیا گاندھی اور سابق وزیراعظم منموہن سنگھ نے آج صبح تہاڑ جیل جاکر مسٹر چدمبرم سے ملاقات کی۔ اس کے بعد سابق مرکزی وزیر نے ٹوئٹ کیا کہ ‘‘میں آج عزت محسوس کررہا ہوںکہ سونیا گاندھی اور ڈاکٹر منموہن سنگھ جی مجھ سے ملنے آئے ۔ جب تک کانگریس پارٹی مضبوط اور بہادر ہے میں بھی مضبوط اور بہادر رہوں گا‘‘۔وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے اتوار کو امریکہ میں ہوسٹن میں ‘ہاؤڈی مودی’ پروگرام پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہندوستان میں سب اچھا ہے ’ طنز کرتے ہوئے چدمبرم نے کہا کہ ’’بے روزگاری، کم تنخواہ، ہجومی تشدد، کشمیر میں تالہ بندی، موجودہ نوکریوں کے ختم ہونے اور اپوزیشن لیڈروں کو جیل میں ڈالنے کے علاوہ ہندوستان میں سب اچھا ہے ‘‘۔